اسلام آباد کی سیکیورٹی کوفول پروف بنانے کیلئے سکیورٹی اینڈ ویجیلینس کمیٹیاں فعال کردی گئیں

دہشت گر دی اور اس میں معاونت کر نے والے اور دیگر جر ائم سمیت کسی بھی مشکو ک سر گر می کی صورت میں فوری طو ر پر ایکشن لیا جا سکے گا

پیر 27 فروری 2017 22:34

اسلام آباد کی سیکیورٹی کوفول پروف بنانے کیلئے سکیورٹی اینڈ ویجیلینس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خا ن کے احکا ما ت کی روشنی ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے اسلام آ باد کی سیکیورٹی کو فول پر و ف بنا نے کے لیے پہلے سے مو جو د سکیورٹی اینڈ ویجیلینس کمیٹیوں کو معلو ما ت دینے کے لیے فعال کیا گیا ہے تا کہ دہشت گر دی اور اس میں معاونت کر نے والے اور دیگر جر ائم سمیت کسی بھی مشکو ک سر گر می کی صورت میں فوری طو ر پر ایکشن لیا جا سکے ، ممبر ان نے پولیس کی اس کا وش کو سراہا اور اپنے بھر پو ر تعاون کا یقین دلا یا۔

تفصیلا ت کے مطا بق پیر کو نیشنل لا ئبر یر ی میں سٹی زون کی سکیورٹی اینڈ ویجیلینس کمیٹیوں کے ممبر ان کا اجلا س ہو ا جس کی صدارت ایس پی سٹی زون زبیر احمد شیخ نے کی اور اجلاس میں سکیورٹی اینڈ ویجیلینس کمیٹیوں کے ارکان اور عہد یداروں سمیت اے سی سیکر ٹر یٹ حسن وقار چیمہ ڈی ایس پی بہا رہ کہو سرکل عارف حسین شاہ ، ڈی ایس پی سیکر ٹر یٹ اشرف شاہ ، ڈی ایس پی آ بپا رہ فداحسین ستی اور دیگر پولیس افسران میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ایس پی سٹی زبیر احمد شیخ نے کہا کہ آ ئی جی اسلام آ بادطا ر ق مسعود یٰسین اور ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی دن رات ایک کرکے اسلام آ باد کو محفو ظ بنا نے کے لیے کو شاں ہیں اوروہ ہر حا ل میں وفا قی دارالحکو مت کے شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا جا رہا ہے ،ایس پی سٹی نے تھا نہ آ بپا رہ ،کو ہسار ، بھا رہ کہو ، بنی گا لہ اور سیکر ٹر یٹ کے سکیورٹی اینڈ ویجیلینس کمیٹیوں کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے موجو دہ دہشت گردی جیسے ناسور سے نمٹنے کے لیے اپنے اردگر د کے ما حول پر کڑ ی نظر رکھیں مشکو ک سر گرمیو ں میں ملو ث عنا صر کے با رے میں پولیس کو اطلا ع دیں ۔

انہو ں نے کہا کہ موجو د حا لات سے نمٹنے کے لیے پولیس کے سا تھ تعاون کر یں اور اپنی ذمہ داری نبھا تے ہو ئے ارد گرد کے ما حو ل پر نظر رکھیں، انہو ں نے کہا کہ لو گو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ ہم نے مل جُل کر نا ہے ،پولیس اور عوام کا آ پس میں چولی دامن کا سا تھ ہے اوریہ جنگ عوام کے تعاون کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی اس لیے مل جل کر کا م کر تے ہو ئے پولیس کا سا تھ دیں ،انہو ں نے کہا کہ اسلام آ باد ایک پر امن شہر ہے اور اس کو پُر امن رکھنا ہم سب کا فرض ہے اس لئے کسی بھی قربا نی سے دریغ نہیں کیا جا ئے گا یہ ملک ہما ر ے اباو اجد اد نے بڑ ی قر با نیو ں کے بعد حا صل کیا ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا ،جر ائم چا ہیے چھو ٹے ہو ں یا بڑ ے ، دہشت گر دی ہو یا منشیا ت کا دھندہ سب کا خا تمہ ضر وری ہے اس میں آ پ کا کر دار انتہا ئی اہم ہے ، انہو ں نے ممبر ان سے مخاطب کر تے ہو ئے کہاکہ وہ کسی بھی مسئلہ پیش نظر مجھ سے خو د رابطہ کر سکتے ہیں تا کہ معا شر ے میں قیا م امن اور جر ائم کی سرکو بی کے مقا صد کو حاصل کیا جا سکے ، انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہد ایا ت کر تے ہو ئے کہا کہ اپنے مو با ئل فون اور دفتر کے فون نمبر زتما م ممبر ان دئیے جا ئیں تا کہ وہ آ پ کو کسی بھی وقت اطلا ع دیں اور ان سے رابطہ میں رہیں، بعدازاں انہو ں نے ممبر ان کا یہا ں آ نے پر شیکر یہ اداکیا ، سکیورٹی اینڈ ویجیلینس کمیٹیوں کے ممبر ان نے پولیس کی اس کا وش کو سراہا اور اپنے بھر پو ر تعاون کا یقین دلا یا ۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے اپنے پیغا م میں کہا کہ پہلے سے مو جو د سکیورٹی اینڈ ویجیلینس کمیٹیوںکو فعال بنا یا گیا ہے تا کہ موجو د ملکی دہشت گر دی کی لہر کے پیش نظرکسی بھی مشکو ک سر گر می کی اطلا ع ایک محب وطن شہر ی ہو نے کے نا طے پولیس کو دیں تا کہ ملک دشمن عنا صر کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے ان کے عزائم کو نا کا م بنا یا جا سکے، انہو ں نے کہا کہ دہشت گرد انسا نیت کے دشمن ہیں اس لیے عوام کا فرض ہے کہ وہ کہیں بھی مشکو ک سر گر می دیکھیں تو اس کی اطلا ع فوری پولیس کو دیں عوام پولیس اور دیگر قا نو ن نا فذ کر نے والے اداروں کی مشتر کہ کو ششوں سے اس پر قابو پا یا جا سکتا ہے۔