خیبرپختونخواحکومت نے انتظامی بنیادوں پر تین جیل افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

پیر 27 فروری 2017 22:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) خیبرپختونخواحکومت نے انتظامی بنیادوں پر تین جیل افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل مردان کے سپرنٹنڈنٹ صاحبزادہ شاہ جہان(بی ایس۔

(جاری ہے)

18) کو تبدیل کر کے انہیں نظامت جیل خیبر پختونخوا کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جوڈیشل لاک اپ مالاکنڈکے سپرنٹنڈنٹ جیل فضل حمید(بی ایس۔

17)کو جگہ سنٹرل جیل مردان میں تعینات کیا گیا ہے اور جوڈیشنل لاک اپ مالاکنڈکے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل امین الحق(بی ایس۔16) کو جوڈیشل لاک اپ مالاکنڈ میں بحیثیت سپرنٹنڈنٹ کم جوڈیشل لاک اپ مالاکنڈبرقرار رکھا گیا ہے۔اس امر کا اعلان محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :