صوبائی حکومت شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے،پرویزخٹک

صوبائی او رملکی کے علاوہ بیرون ملک کے سرمایہ کار بھی خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا

پیر 27 فروری 2017 22:31

صوبائی حکومت شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے،پرویزخٹک
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبائی او رملکی کے علاوہ بیرون ملک کے سرمایہ کار بھی خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار محکمہ معدنیات کی جانب سے صوبے میں سیمنٹ کی صنعتوں کے قیام کی حوالے سے ایک ورکشاپ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ورکشاپ کے شرکاء میں سنیئر وزراء شہرام ترکئی، سکندر شیرپائو، صوبائی وزراء انیسہ زیب طاہر خیلی، محمد عاطف خان ، وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل کے چیئرمین دلروز خان، سیکریٹری ظہیرالسلام، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ محمد اسرار خان، ڈائریکٹر جنرل معدنیات اور دیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لیزنگ کیلئے ایک خصوصی ورکشاپ کا اہتما م کیا گیا جس میں سرمایہ کاروں کو خصوصی طور پر دعوت دی گئی تھی جس میں سرمایہ کاروں کوعملی طور پر لیزنگ کے حوالے سے ایک بریفینگ دی گئی۔ درخواست دہندگان نے لیز نگ کے پورے عمل کی شفافیت دیکھی ۔ سرمایہ کاروں نے اس موقع پرصوبائی حکومت کے میرٹ اور شفافیت کو اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کس طرح اچھی حکمرانی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

ورکشاپ کے شرکاء بھی حقدار کو اُس کے حق دینے سے متعلق صوبائی حکومت کے عملی اقدامات سے آگا ہ کیا گیا۔سرمایہ کاروں کا صوبائی حکومت کا اس طرح کا ماحول فراہم کرنے پر سرمایہ کاروںنے اعتما دکا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج کی اس تقریب کا مقصد صوبے میں معدنیات کے شعبے میں لیز کیلئے درخواست دینے والوں کو یہ باور کرانا ہے کہ صوبائی حکومت لیز دینے میں میرٹ پر عملی طور پر یقین رکھتی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ صوبے میں سیمنٹ پلانٹس کے قیام کیلئے سرمایہ کاروں کو بہت سے بہتر سہولت فراہم کی جائیں ۔ انہوںنے سیمنٹ انڈسٹریز کے قیام کے حوالے سے سرمایہ کاری کو خوش آمدیدکہا اورمتعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ سیمنٹ پلانٹس کے قیام کیلئے جو درخواستیں محکمے کو موصول ہورہی ہے ان میں حائل رکائوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے ۔

انہوںنے ہدایت کی کہ جن سرمایہ کاروں کے پاس پہلے سے تین سے زیادہ گرانیٹیڈ ایریاز کیلئے لیز کی دستاویزات میں موجود ہیں وہ اس وقت تک اُن کو گرانٹیڈ ایریازمیں مزید لیز نہیں لے سکتے جب تک وہ کسی اورکو assign نہیں کی جاتیں۔انہوںنے ہدایت کی کہ سرمایہ کاروں / صنعتکاروں اور متعلقہ محکمہ کی ایک مشترکہ ٹیم اُنapplied ایریاز کا آن سپاٹ انسپکشن کرے جوگرانٹیڈ ایریاز میں دکھائے گئے ہیںاور مشترکہ طور پر ایک رپورٹ مرتب کرکے ا نہیں پیش کی جائے ۔

انہوںنے کہاکہ مذکورہ رپورٹ کی روشنی میں ایک واضح صورتحال سامنے آنے پرقانونی تقاضوں کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ جہاں قانونی ترامیم کی ضرورت پڑے گی تو سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے صوبائی حکومت ہرممکن ترامیم کیلئے بھی تیار ہے۔ انہوںنے کہا کہ صوبے میں صنعتی ترقی اور فروغ کے لئے صوبائی حکومت نے ٹھوس اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سرمایہ کاروں کو فرداً فرداً تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات انیسہ زیب طاہر خیلی نے ایک تفصیلی بریفینگ بھی دی۔ بعد ازاں ورکشاپ کے شرکاء نے صوبائی حکومت کو اس کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد اور شکریہ ادا کیا جس میں انہیں اپنے خیالات اور تجاویز پیش کرنے کا بھر پور موقع ملا۔

متعلقہ عنوان :