سابق حکومتوں نے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا، کرپشن کر کے وزراء ارب پتی بن گئے ،ْعابد شیر علی

پیر 27 فروری 2017 22:27

سابق حکومتوں نے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا، کرپشن کر کے وزراء ارب ..
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ سابق حکومتوں نے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا، کرپشن کر کے وزراء ارب پتی بن گئے ،ْپیپلزپارٹی کراچی کا گند تو صاف نہ کر سکی ہمارے ساتھ کیا بات کرے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابدشیر علی نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف افتتاح ہی نہیں کرتی بلکہ کام بھی کرتی ہے ،ْنواز شریف فیتے کاٹتے ہیں تو مخالفین رونے لگ جاتے ہیں ،ْپی پی پی کے سابقہ دور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ گزشتہ دور میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی جو اب کم ہوکر محض تین گھنٹے تک رہ گئی ہے جس کے باعث پورے ملک میں صنعتوں کو چوبیس گھنٹے مسلسل بجلی مہیا کی جا رہی ہے۔

انہوں نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو لوٹا ان کے وزرا کے گھروں سے اربوں روپے پکڑے گئے پیپلزپارٹی کراچی کا گند تو صاف نہ کر سکی ہمارے ساتھ کیا بات کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :