محنت،عزم اورجذبےکیساتھ فائنل میچ کوکامیاب بناناہے،وزیراعلیٰ شہبازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 فروری 2017 19:42

محنت،عزم اورجذبےکیساتھ فائنل میچ کوکامیاب بناناہے،وزیراعلیٰ شہبازشریف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری2017): وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اداروں کو بہترین کوارڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دینا ہیں اور اس ضمن میں آپ سب نے دن رات محنت ، لگن ، جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر آپ سب محنت اور عزم کے ساتھ دن رات کام کریں گے تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی اور فائنل کو کامیاب بنانے کے لئے آپ سب دن رات ایک کر دیں ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان فائنل میچ کے انتظامات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے گی اور میں خود بھی اس ضمن میں رات کو کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے ساتھ میٹنگ کیا کروں گا۔