خادم پنجاب صاف پانی کا پروگرام ،مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرلیاگیا ہے‘شہبازشریف
جنوبی پنجاب کی 37 تحصیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا جائے گا پروگرام کا دائرہ مرحلہ وار پورے صوبے تک پھیلا یا جائے گا،غیر فعال واٹر سکیموں کو بھی بحال کیا جائے گا وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام پر عملدرآمد کیلئے مختلف امور کا جائزہ
پیر 27 فروری 2017 22:17
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام پر عملدرآمد کیلئے اب درست سمت میں کام ہو رہا ہے۔
پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام مفاد عامہ کا شاندار پروگرام ہے لہٰذا اسے جتنی جلدی ممکن ہو آگے بڑھایا جائے۔ پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے اور ہم نے محنت اور عزم کے ساتھ ماضی میں ضائع شدہ وقت کی تلافی کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہپنجاب صاف پانی کمپنی اپنی استعدادکار میں اضافے کیلئے بہترین ہیومن ریسورس کا میرٹ پر انتخاب کرے اور غیر فعال دیہی واٹر سکیموں کو بحال کرنے کیلئے قابل عمل سفارشات پیش کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پینے کا صا ف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اورپنجاب حکومت یہ حق اس کو دینے کیلئے اس پروگرام پر کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی پروگرام کے اہداف مقررہ مدت میں حاصل کرنا ہیں اور اس ضمن میں محنت سے کام کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پروگرام پر عملدر آمدکرتے ہوئے مستقبل کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا جائے تاکہ اس پروگرام میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہو۔ انہو ںنے کہا کہ صاف پانی زندگی ہے اور اس کا تعلق براہ راست انسانی صحت سے جڑا ہے اور صاف پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے - عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہمیں یہ ذمہ داری ہر صورت نبھانا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پینے کے صاف پانی کے پروگرام کو مقررکردہ مدت کے اندر ہر صورت مکمل کرنا ہے اور منزل کے حصول کی جانب تیزی سے بڑھنا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب صاف پانی کمپنی سائوتھ نے پروگرام کے مختلف ماڈلز اور عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیئرمین صاف پانی کمپنی سائوتھ چوہدری عارف سعید، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری ہائوسنگ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.