ای سی او تیر ہویں سربراہ اجلاس کے حوالے سے اسلام آباد ڈیکلریشن کا مسودہ تیار ہو چکا ہے

سربراہ اجلاس میں توانائی،انفرا سٹرکچر اور تجارتی سیکٹرز پر توجہ مرکوز کی جائیگی پانچ سربراہان مملکت،تین حکومتی سربراہان ،ایک نائب وزیر اعظم اور ایک خصوصی سفارتکار شرکت کرینگے کوئی ملک پاکستان کو تنہا نہیں کرسکتا ہے ، نہ ہی اس کوشش میں کامیاب ہو سکتا ہے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی دو روزہ اجلاس کے اختتام پر میڈیا کو بریفنگ

پیر 27 فروری 2017 22:17

ای سی او تیر ہویں سربراہ اجلاس کے حوالے سے اسلام آباد ڈیکلریشن کا مسودہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں توانائی،انفرا سٹرکچر اور تجارتی سیکٹرز پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔ای سی او تیر ہویں سربراہ اجلاس کے حوالے سے اسلام آباد ڈیکلریشن کا مسودہ تیار ہو چکا ہے۔پانچ سربراہان مملکت،تین حکومتی سربراہان ایک نائب وزیر اعظم اور ایک خصوصی سفارتکار سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔

پیر کو ای سی او حکام کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ اجلاس میںای سی او کے تیرہویں سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کے لئے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔ان سفارشات کو (آج)منگل کے روزکونسل آف منسٹرز کے اجلاس میں پیش کیاجائے گا جس کی منظوری کے بعد یہ سفارشات سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خارجہ اعزاز احمدچوہدری نے کہاکہ سربراہ اجلاس میں ای سی او رکن ملکوں کے درمیان روابط اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جائینگی۔ای سی او رکن ملکوں کے د رمیان تجارت اور توانائی کے شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا بھی جائزہ لیاجا ئیگا۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔

کوریڈور پورے خطے کیلئے ترقی و خوشحالی کی نوید ہے۔خطے کے تمام ممالک اس سے مستفید ہونگے۔ خطے کے تمام ملکوں نے منصوبے میں شمولیت کے حوالے سے مثبت جواب دیا ہے۔وسطی ایشیائی ممالک کی جانب سیمنصوبے میں شمولیت سے خطے کی ترقی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ای سی او سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ سربراہ اجلاس میںرکن ملکوں کے درمیان اشیاء اور لوگوں کی آ مدورفت کو تیز کرنے کے لئے بھی اقدامات پر بھی غور کیاجائیگا۔

پاکستان تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان سامان کی فوری ترسیل اور عوام کی نقل وحرکت کیلئے عالمی معیار کے مطابق بنیادی ڈھانچے کا خواہش مند ہے۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی تنہا تھا اور نہ ہو سکتا ہے۔پاکستان تمام دنیا کیساتھ منسلک ہے۔

کوئی ملک پاکستان کو تنہا نہیں کرسکتا ہے اور نہ ہی اس کوشش میں کامیاب ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک وزیر اعظم کی دعوت پر کئی ملکوں کے سربراہان مملکت پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کی اقتصادی ترقی کا اعتراف کر رہی ہے۔ ہمارے اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں مثبت پشرفت ہو رہی ہے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ای سی او اجلاس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف غیر ملکی حکومتی سربراہان سے فردا فردا ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ازبکستان کے نئے وزیر اعظم ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا قلع قمع کیا ہے جبکہ مکمل خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔ اقتصادی تعاون تنظیم کی کونسل آف منسٹرز کا اجلاس(آج)منگل کو اسلام آباد میں ہورہا ہے جبکہ سربراہ اجلاس یکم مارچ کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :