افراتفری اور انتشار کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہو گی‘ہمارے منصوبے شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں

وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریفکی نجف عباس سیال اورقیصر امین بٹ سے گفتگو

پیر 27 فروری 2017 22:07

افراتفری اور انتشار کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہو گی‘ہمارے ..
لاہور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں رکن قومی اسمبلی نجف عباس سیال اورسابق ایم پی اے قیصر امین بٹ نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے لوث عوامی خدمت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا ہے اورعوامی خدمت کے سفر کومشن سمجھ کر آگے بڑھا رہے ہیں ۔

وسائل قوم کی امانت ہیں اور ایک ایک پائی دیانتداری کے ساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہے اورمنصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے منصوبے شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں اور ملکی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ منصوبوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک جان میں جان ہے، عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ افراتفری اور انتشار کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ کامیاب ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ جو لوگ عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے وہ سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے عوام صرف اور صرف ترقی و خوشحالی اور امن چاہتے ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کے سفر پر گامزن ہوچکا ہے اور ترقی و خوشحالی کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :