85 ہیڈ ماسٹرز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی مختلف سکولوں اور اضلاع میں تعیناتی کے احکامات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 فروری 2017 19:27

85 ہیڈ ماسٹرز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی مختلف سکولوں اور اضلاع میں تعیناتی ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری۔2017ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے 18ویں گریڈ میں بھرتی ہونے والے85 ہیڈ ماسٹرز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی مختلف سکولوں اور اضلاع میں تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے، ان افسران کی تعیناتی کنٹریکٹ کی بنیاد پر پانچ سال کے لیے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی کیے جانے والے گریڈ اٹھارہ کے پچاسی افسران کی تعیناتی کردی گئی۔ پچاسی افسران کو کنٹرکٹ کی بنیاد پر محکمہ سکول ایجوکیشن میں پانچ سال کیلئے بھرتی کیا گیا تھا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن میں بھرتی کیے جانے والوں میں48 ہیڈ ماسٹرز جبکہ 37ڈپٹی ڈی اوز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :