احسن اقبال کو دل کی تکلیف ‘راولپنڈی کے قومی ادارہ برائے قلب میں انجیوگرافی اور طبی معائنہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 فروری 2017 19:27

احسن اقبال کو دل کی تکلیف ‘راولپنڈی کے قومی ادارہ برائے قلب میں انجیوگرافی ..
 اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری۔2017ء) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی کے قومی ادارہ برائے قلب میں منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوگرافی اور طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیراحسن اقبال کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر راولپنڈی کے کارڈیالوجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے سینئر ترین پینل نے ان کا طبی معائنہ کیا۔احسن اقبال کی انجیو گرافی بھی کی گئی اور 4 گھنٹے کے بعد ڈاکٹرز نے مشورے کے بعد انہیں گھرجانے کی اجازت دے دی تاہم وفاقی وزیر کو چند روز بعد دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :