پنجاب فوڈ اتھارٹی:مینٹل ہسپتال میں مریضوں کیلئےمضرصحت گوشت پکانے والاٹھیکیدارگرفتار

ٹولنٹن مارکیٹ میں ناقص صفائی پرالرحمان پولٹری شاپ،شیرِربّانی پولٹری شاپ اورقاسم پولٹری شاپ سیل،مریضوں کیساتھ ایساسلوک کرنیوالےانسانیت کےدشمن ہیں،کسی رعائیت کےمستحق نہیں۔ڈی جی فود اتھارٹی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 فروری 2017 19:21

پنجاب فوڈ اتھارٹی:مینٹل ہسپتال میں مریضوں کیلئےمضرصحت گوشت پکانے والاٹھیکیدارگرفتار
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری2017) : ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے وزیر خوراک بلال یٰسین کے ہمراہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے کیچن پر چھاپہ مار کر ذہنی مریضوں کے لیے مضر صحت گوشت سے کھانا تیار کرنے والے ٹھیکیداروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کروا کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور وزیر خوراک نے علی الصبح مینٹل ہسپتال کی کینٹین پر چھاپہ مارا اورمریضوں کے لیے تیار کیا جانے والا 150مضر صحت کلو گوشت موقع پر پکڑ لیا۔

اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا مریضوں کے ساتھ ایسا سلوک کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں، ملاوٹ مافیا انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ کو بھی مراسلہ ارسال کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے داتا گنج بخش ٹاؤن ، ٹولینٹن مارکیٹ میں الرحمان پولٹری شاپ،شیرِربّانی پولٹری شاپ اور قاسم پولٹری شاپ کوگندے فرش، کھلی گندی نالیوں،احاطے میں انتہائی گندی بدبو پروڈکشن ایریا میں فالتو سامان کی موجودگی،صفائی اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر سل کر دیا۔

گنگا رام ہسپتال میں ڈاکٹرز کینٹین کو کھلی گندی نالیوں ، فریزرزمیں گندی اور کیڑے مکوڑوں کی موجودگی، کیچن میں سگریٹ نوشی اور خوراک کی تیاری میں استعمال ہونے والے گندے آلات کی بنا پر 20ہزار روپے ،گنگا رام ہسپتال مین کیفے ٹیریا برگر پوائنٹ کو2500،نشتر ٹاؤن،فیروز پورروڈ پر ماسٹر فوڈ زاور کے این سی کیٹرنگ کمپنی کو بالترتیب 5، 5ہزار روپے جرمانہ جبکہ پیکو روڈ پر ماہاراجہ بیکویٹ حال کو 4ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

واہگہ ٹاؤن،باٹا پور میں مکہ ملک شاپ کو 1ہزار روپے ،مناواں میں پنجاب ہوٹل، پنجاب ہوٹل اینڈ ٹی سٹال اور اعوان ہوٹل،سمن آباد ٹاؤن، کشمیر بلاک میں جٹ ملک شاپ ،حمزہ جنرل سٹور، اسامہ جنرل سٹور، میراں پان شاپ، رمضان کریانہ سٹور، عمران میرج ہال،رحمان جنرل سٹوراور کلین اینڈ کلین ،علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نیبسم اللہ فوڈ ز ڈاکٹر ہسپتال،الحمد ہوٹل ،حافظ جنرل سٹور، بابا یاسین مٹن اینڈ دیسی چنے،داتا علی ہجویری نان شاپ،بسم اللہ ریسٹورنٹ، اقبال جنرل سٹور، غنی سٹور، لعل سوپر سٹور اور بریانی ہاؤس کو فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :