Live Updates

پی ایس ایل کے فائنل میچ کی سکیورٹی بھاری ذمہ داری ہے،وزیراعظم نوازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ایس ایل کیلئے وزیراعظم کواعتماد میں لیا،وفاقی حکومت پی ایس ایل کے فائنل میچ میں پنجاب حکومت سے بھرپورتعاون کرینگے،نوازشریف کی شہبازشریف سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 فروری 2017 19:05

پی ایس ایل کے فائنل میچ کی سکیورٹی بھاری ذمہ داری ہے،وزیراعظم نوازشریف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری2017) : وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کوہدایت کی ہے کہ سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں توفائنل لاہورمیں ہوناچاہیے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کووزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پی ایس ایل فائنل میچ کی سکیورٹی پر اعتمادمیں لے لیاہے۔وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کی سکیورٹی بھاری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پی ایس ایل کے فائنل میچ میں پنجاب حکومت سے بھرپورتعاون کرینگے۔

Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات