دہشتگردی نے مذہب اسلام کومسخ کردیا،سیدیوسف رضاگیلانی

روزانہ کی بنیا دپر افغانستان آنے جانے والے 40ہزار افراد کا یہ پتہ نہیں چلتا کہ وہ ٹورسٹ ہیں یادہشت گرد ‘ ان کاپتہ چلانے کیلئے کام کرنے کی ضرور ت ہے

پیر 27 فروری 2017 21:58

دہشتگردی نے مذہب اسلام کومسخ کردیا،سیدیوسف رضاگیلانی
ساہیوال۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) سابق وزیراعظم ومرکزی راہنما پاکستان پیپلزپارٹی سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ دہشتگردی نے مذہب اسلام کومسخ کردیاہے اور پوری دنیامیں مسلمانوں کو سب سے بڑادہشتگرد کہاجارہاہے ‘ طالبان طالبان ہیں اوردہشتگرد دہشتگرد ہیں‘روزانہ کی بنیا دپر افغانستان آنے جانے والے 40ہزار افراد کا یہ پتہ نہیں چلتا کہ وہ ٹورسٹ ہیں یادہشت گرد ‘ ان کاپتہ چلانے کیلئے کام کرنے کی ضرور ت ہے۔

وہ یہاں انٹرنیشنل انروہیل آرگنائزیشن کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر آرگنائزیشن کی چیئرمین مسزیاسمین تنویر‘ ضلعی چیئرمین مسز سعدیہ فتیانہ ‘ ضلعی سیکرٹری ساجدہ خلیل‘ علی نوازبھٹی‘ ابراہام ڈینئل‘ ذکی چوہدری اور دلبرجانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کو دہشتگرد قراردیاجارہاہے دہشتگردی نے مذہب اسلام کاامیج مسخ کردیاہے 35لاکھ افغانی پاکستان میں رہائش پذیرہیں اورروزانہ کی بنیا دپر 40 ہزار افراد افغانستان آتے جاتے ہیں لیکن اب یہ نہیں پتہ چلتا کہ وہ ٹورسٹ ہیں دہشتگرد ۔

جن کاپتہ چلانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ خواتین کو پروموٹ کیا ہے۔ بینظیربھٹو پاکستان کی وزیراعظم بنیں جبکہ حناربانی ‘ شیریں رحمن اورفرزانہ راجہ وفاقی وزیربنیں۔ پیپلزپارٹی نے خواتین کیلئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کرکے خواتین کوبھرپور ریلیف فراہم کیا اوریہ بہت بڑاپروگرام تھا۔ اپناکام ہرکوئی کرلیتاہے لیکن کسی کیلئے کام کرنامشکل ہوتاہے خواتین اپنا دینی فریضہ انجام دیتے ہوئے خدمت خلق کاکام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :