بابا گورو نانک یونیورسٹی اور گندھارا آرٹ یونیورسٹی کے قیام کے اعلان پر عملدآمد کے لیے وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی درخواست کی ہے، رائے ونڈ میںبورڈ کی اراضی پر تھہیم پارک بنانے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھیں گے،سابق چیئرمین بورڈ کی کرپشن کیخلاف نیب کام کر رہا ہے ، لال حویلی سے محکمہ کا کوئی تعلق نہ ہے اس سے منسلک اراضی پر شیخ رشید نے کرایہ داران کو مار بھگایا اوراس پر قبضہ کر رکھا ہے ۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق

پیر 27 فروری 2017 21:58

بابا گورو نانک یونیورسٹی اور گندھارا آرٹ یونیورسٹی کے قیام کے اعلان ..
لاہور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ بابا گورو نانک یونیورسٹی اور گندھارا آرٹ یونیورسٹی کے اعلان پر عملدآمد کے لیے وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے خصوصی دلچسپی کی درخواست کی ہے، عوامی مقصد کے لیے رائے ونڈ میںبورڈ کی اراضی پر تھہیم پارک بنانے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھیں گے،وہ پیر کے روز کیمپ آفس زمان پارک میںمتروکہ وقف املاک بورڈ کے 309ویں اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے، اس موقع پر ممبر بورڈ الیگزینڈر جان ملک ،عائشہ حامد ،سیکرٹری بورڈ میاں عبدالقدیر و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

صدیق الفاروق نے بتایا کہ اجلاس میں بورڈ ممبران نے ننکانہ ٹائون پلاننگ میں تاخیر کا نوٹس لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بورڈ ممبران نے بابا گورو نانک یونیورسٹی اور گندھارا آرٹ یونیورسٹی کے اعلان پر عملدآمد کے لیے وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے خصوصی دلچسپی کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بورڈ نے عوامی مقصد کے لیے رائے ونڈ میںبورڈ کی اراضی پر تھہیم پارک بنانے کی سفارش کی ہے جس کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھیں گے ۔

انہوںنے بتایا کہ بھارت سے آئے ہوئے ہندو یاتری کٹاس راج مندر چکوال میں شو راتری کی تقریبات منانے کے پاکستان سے محبت اور بہترین مہمان نواز ی کی یادیں لیے واپس گئے ہیں ۔ انہو ں نے بتایا کہ ہندو پنچائیت کمیٹی نے سٹینڈنگ کمیٹی کو درخواست کی تھی جس پر معاملہ بورڈ کے سامنے رکھا گیا اس پر عملدآمد کرتے ہوئے بورڈ نے ہنگلاج ماتا مندر بلوچستان کو ایمبو لینس مہیا کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ بورڈ نے ملتان میں اراضی کی ڈویلپمنٹ کے لیے منظوری دی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین بورڈنے بتایا کہ ٹرسٹ بورڈ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے این آر ایس کی مد میں حاصل کی جانے والے رقم کے بارے جون میں آگا ہ کیا جائے گا ۔سابق چیئرمین بورڈ آصف ہاشمی کی کرپشن کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں انہوںنے بتایا کہ نیب اس بارے کام کر رہا ہے اور جلد اس حوالے سے تمام تر تفصیلا ت میڈیا کے سامنے رکھی جائیں گی ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ لال حویلی سے محکمہ کا کوئی تعلق نہ ہے اس سے منسلک اراضی پر شیخ رشید نے کرایہ داران کو مار بھگایا ہے اوراس پر قبضہ کر رکھا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اگلی بورڈ میٹنگ 27مارچ کو کراچی میں ہو گی ۔ قبل ازیں بورڈ کے اجلاس میں چاروں صوبوں سے بورڈ ممبران نے شرکت کی۔