لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کے اختیارات بارے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

پیر 27 فروری 2017 21:43

لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کے اختیارات بارے درخواست پر فیصلہ محفوظ ..
لاہور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کے اختیارات کے بارے میں درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے درخواست پر سماعت کی. درخواست گزار آصف علی کے وکیل نے بتایا کہ چیئرمین نیب نے درخواست گزار کے خلاف زیر سماعت گیارہ کروڑ فراڈ کا ریفرنس سپیشل کورٹ سے احتساب عدالت بھجوایا.

انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت چیئرمین نیب کو کسی بھی ملزم کے خلاف زیر سماعت معاملے کو ایک عدالت سے دوسری عدالت منتقلی کا اختیار نہیں ہی. لیکن چیئرمین نیب نے اختیارات کاناجائز استعمال کیا اور عدلیہ کے معاملے میں مداخلت کی. نیب کے پراسیکیواٹر نے درخواست کی مخالفت کی اور بتایا ملزم آصف علی سات سال سے نیب کا اشتہاری ہے جبکہ دیگر ملزموں کو اس کیس میں سزا ہوچکی ہی. پراسیکیواٹر نے استدعا کی کہ درخواست کو مسترد کر دیا جائی. ہائیکورٹ کے فل بنچ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :