خورشید شاہ کا دورہ مریضوں کے ورثاکوبھاری پڑ گیا ، سیکیورٹی گارڈز نے ایک مریض کے تیماردار کو تشددکانشانہ بنا ڈالا

پیر 27 فروری 2017 21:43

خورشید شاہ کا دورہ مریضوں کے ورثاکوبھاری پڑ گیا ، سیکیورٹی گارڈز نے ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا دورہ مریضوں کے ورثاکیلئے بھاری پڑ گیا ، شاہ صاحب کی آمد کے موقع پر اسپتال میں تعینات سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز کا مریض کے تیماردار پر تشدد ، کپڑے تک پھاڑ دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سول اسپتال سکھر کا دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں سے ملاقات کی ان کی خیریت دریافت کی مگر ان کا یہ دورہ مریضوں کے ورثاء پر بھا ری پڑ گیا مریضوں کے جو ورثاء کسی کام سے اسپتال سے باہر تھے شاہ صاحب کے دورے کے موقع پر اسپتال پہنچے تو ان کو اندر جانے نہیں دیا گیا اور انہیں اسپتال میں تعینات نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈز نے روک لیا جس پر تلخ کلامی ہوئی اور گارڈز نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے کپڑے تک پھاڑ دیئے متاثرہ ایک شخص نے میڈیا کو دہا ئی دی اور بتایا کہ گارڈز کا مریضوں کے ورثاء کے ساتھ نامناسب ہے ۔