Live Updates

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کراناپاگل پن ہے ‘کوئی انہونی ہو گئی تو پاکستان سے کرکٹ اگلے 10 سال کیلئے دور ہو جائے گی‘ سڑکیں بند کر کے سخت سیکیورٹی میں کرکٹ میچ کرانے سے دنیا میں پر امن پاکستان کا تاثر نہیں رہے گا

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کاپی ایس ایل کا فائنل لاہو رمیں کروانے پر اپنا موقف

پیر 27 فروری 2017 21:33

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کراناپاگل پن ہے ‘کوئی انہونی ہو گئی تو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کے آئیڈیا کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی انہونی ہو گئی تو پاکستان سے کرکٹ اگلے 10 سال کیلئے دور ہو جائے گی‘ سڑکیں بند کر کے سخت سیکیورٹی میں کرکٹ میچ کرانے سے دنیا میں پر امن پاکستان کا تاثر نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ایس ایل کا فائنل لاہو رمیں کروانے پر اپنا موقف دیتے ہوئے سابق کپتان عمران خان نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد ملک میں پی ایس ایل کا فائنل پاگل پن ہے۔ پی سی بی کو پی ایس ایل کا فائنل دوبئی میں ہی کروانا چاہیے۔ پی ایس ایل ڈومیسٹک ایونٹ ہے نہ کہ انٹرنیشنل جس کو اتنی اہمیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں بند کر کے اور فوج کی نگرانی میں میچ کرانے سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر نہیں جائیگا۔ خدا نخواستہ کوئی دھماکہ ہو گیا پاکستان سے کرکٹ اگلے 10 سال کیلئے دور ہو جائے گی۔ …(رانا)
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات