مردان اورخیبر سرکلز کے علاقوں میں بجلی کے ناجائز استعمال کیخلاف مہم ، 52 بجلی چور پکڑے گئے

پیر 27 فروری 2017 21:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) چیف ایگزیکٹیوپسکو کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف صوبہ بھرمیں پسکو کی جاری بھرپور مہم کے دوران پسکوسرویلینس ٹیم واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیم نے مردان سرکل میں گوجرگڑھی، شیرگڑھ اوریارحسین2 سب ڈویژنز کے علاقوں میں چیکنگ کی جس کے دوران24 گھریلو، ٹیوب ویل اور انڈسٹریل میٹروں سے بجلی چوری پکڑی گئی۔

(جاری ہے)

گوجرگڑھی اورشیرگڑھ میں خان آٹا مشین اورحنیف آٹا چکی کے میٹروں کے ڈسپلے واش پائے گئے جبکہ حاجی محمدآٹا چکی کا میٹرسلو اور ٹاور کا میٹرسٹاپ پایا گیا․اسی طرح خیبرسرکل میں پیرپیائی سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 28 گھریلو میٹر ٹیمپرڈ پائے گئے۔

متعلقہ عنوان :