سام سنگ نے گلیکسی ٹیب 3اور گلیکسی بک متعارف کرادیئے

پیر 27 فروری 2017 21:16

سام سنگ نے گلیکسی ٹیب 3اور گلیکسی بک متعارف کرادیئے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی نے ایڈوانس کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی اور پریمیم موبائل ایکسپیرئنس تجربے سے لیس اسٹائلش ڈیزائن والے Galaxy Tab S3 اورسام سنگ گلیکسی بک متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ڈیجیٹل کانٹنٹ کے دلدادہ صارفین کیلئے Galaxy Tab S3وراسٹائل پراڈکٹیویٹی ٹول کے ساتھ وڈیو اور گیمنگ کا شاندار تجربہ فراہم کرتا ہے جبکہ گلیکسی بک کام اور پلے کیلئے زیادہ پروفیشنل کمپیوٹنگ پاور فراہم کرتی ہے ۔

سام سنگ Galaxy Tab S3سپر AMOLED ڈسپلے کے ساتھ 9.7انچ کی اسکرین میں جبکہ10.6انچ کی گلیکسی بک TFT LCDورژن اور 12انچ سپر AMOLED ورژن کے ساتھ دستیاب ہے ۔سام سنگ الیکٹرانکس کے پریذیڈنٹ برائے موبائل کمیو نیکیشنز بزنسDJ Kohکا کہنا ہے کہ ہم اپنی کلاسیکل پراڈکٹس کے ذریعے اپنے صارفین کو مطمئن کرنے کے ساتھ ساتھ موبائل اور کمپیوٹنگ تجربے کی سرحدوں کو وسعت دینا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہمارے نئے ٹیبلٹ پورٹ فولیو جدید اور معیاری ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ہیں جو کہ صارفین کو وراسٹائل تجربے سے روشناس کراتے ہیں اور یہ ٹیبلٹ گھروں،دفاتر اور چلتے پھرتے استعمال کیلئے بنائے گئے ہیں۔موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کرائے گئے سام سنگ کے یہ ٹیبلٹس سام سنگ کی پریمیم ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جس میں ہائی ڈائنمک رینج ،سام سنگ فلو اور ریفائنڈ پین شامل ہیں،0.7ملی میٹر کا ایس پین رائٹنگ کے شاندار تجربے سے روشناس کراتا ہے اور یہ پین اسکرین آف اور دیگر خصوصیات سے لیس ہے ،یہ دونوں ٹیبلٹس13میگا پکسل کے آٹو فوکس ریئر کیمرے اور5میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے سے بھی لیس ہیں ،یہ ٹیبلٹس توسیعی اسٹوریج اور فاسٹ چارجنگ کی صلاحیتوں کے بھی حامل ہیں ،سام سنگ Galaxy Tab S3بارہ گھنٹے تک کا وڈیو پلے بیک اور سام سنگ گلیکسی بک ساڑھے دس گھنٹے تک کا وڈیو پلے بیک فراہم کرسکتی ہے ،دونوں ڈیوائسز کسی علیحدہ چارجنگ کے بغیر Pogo keyboardsکو بھی سپورٹ فراہم کرنے کی اہل ہیں۔