راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام تجارتی وصنعتی نمائش راول ایکسپو انٹرنیشنل2017 مئی کے دوسرے ہفتے میںمنعقد کی جائے گی

پیر 27 فروری 2017 21:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام تجارتی وصنعتی نمائش راول ایکسپو انٹرنیشنل2017 مئی کے دوسرے ہفتے میںمنعقد کی جائے گی جس میں تجارتی و صنعتی مصنوعات، ملبوسات، لیدر مصنوعات،اور فرنیچر کے اسٹالز کے علاوہ بچوں اور فیملیز کے لیے فوڈ کورٹ، PETشو، کار شو اور تفریح کی دوسری سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی چیمبر کے قائم مقام صدر راشد وائیں نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سال نمائش میں غیر ملکی مندوبین بھی شرکت کریں گے چیمبر اس سلسلے میں سفارتخانوں سے رابطے میں ہے اور غیر ملکی کمپنیوں کے لیے علیحدہ جگہ مخصوص کی جائے گییا د رہے راولپنڈی چیمبر نے پچھلے سال راولپنڈی میں تین روزہ راول ایکسپو 2016 کا کامیاب انعقاد کیا تھا جس کی زبردست پذیرائی ملی تاجروں کے بھرپور تعاون اور عوامی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے انہی خطوط پر اس سال بھی پانچ روزہ راول ایکسپو 2017کا انعقاد کیا جا رہا ہے نمائش میں تجارتی و صنعتی مصنوعات رکھی جائیں گی جس میں خریدار موقع پر اپنے آرڈز کی بکنک بھی کروا سکیں گے۔ وقار)

متعلقہ عنوان :