کوئٹہ : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں

غیر قانونی طورپر رہائش پذیر تقریباً 19سے زائد افغان باشندے گرفتار

پیر 27 فروری 2017 21:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس نے گزشتہ شب مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر رہائش پذیر تقریباً 19سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ ریجن میں مختلف تھانوں کے عملے نے اپنے اپنے علاقوں میںکارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر بغیر کسی قانونی دستاویزات کے رہائش پذیر 19سے زائد افغان باشندوںکو گرفتار کرکے انکے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :