کاروبارکے پہلے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید ترین مندی کی زدمیںرہی

کے ایس ای100انڈیکس49ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا، 400سے زائد پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 48500پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکی87ارب سے زائدروپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کاحجم97کھرب سے گھٹ کر96کھرب روپے پرآگیا

پیر 27 فروری 2017 21:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء)کاروبارکے پہلے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید ترین مندی کی زدمیںرہی ،کے ایس ای100انڈیکس49ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیااور 400سے زائد پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 48500پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکی87ارب سے زائدروپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کاحجم97کھرب سے گھٹ کر96کھرب روپے پرآگیا۔

پیر کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر رجحان منفی نظر آیا ،ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس 49000،48900،48700،48600پوائنٹس کی 4بالائی حد سے نیچے گر گیا اور48500پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہو ا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کا سیزن ختم ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کو خریداری کی کوئی وجہ نظر نہیں آرہی ہے جبکہ ایس ای سی پی کی بروکرز کیخلاف کاروائی سے بھی سرمایہ کار محتاط ہیںجس کی وجہ سے مارکیٹ میں کاروباری حجم کم ہوتا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں 487.25پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس49008پوائنٹس سے کم ہو کر48520.75پوائنٹس پرآگیااسی طرح237.37پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس26354.86پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس33166.31پوائنٹس سے گھٹ کر32868.84پوائنٹس پربندہوا۔پیرکے روزمارکیٹ کے سرمائے میں87ارب4کروڑ6لاکھ12ہزار304روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم97کھرب4ارب53کروڑ47لاکھ5ہزار767روپے سے کم ہو کر96کھرب17ارب49کروڑ40لاکھ93ہزار463روپے رہ گیا۔

پیر کومارکیٹ میں25کروڑ9لاکھ93ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو11ارب تک محدودرہی جبکہ گزشتہ جمعہ کو27کروڑ53لاکھ86ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو14ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیرکے روزمجموعی طورپر407کمپنیوںکاکاروبارہواجس میںسی65کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،325میںکمی اور17کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے عائشہ اسٹیل مل2کروڑ49لاکھ،لوٹے کیمیکل1کروڑ85لاکھ،بینک آف پنجاب1کروڑ50لاکھ،سوئی نادرن گیس کمپنی1کروڑ12لاکھ اورازگارڈنائن91لاکھ13ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے پاک ٹوبیکوکے بھائومیں58.84روپے اورخیبرٹوبیکوکے بھائو میں47.25روپے کا اضافہ جبکہ وائیتھ پاک لمیٹڈ کے بھائومیں198.25روپے اورانڈس موٹرکارپوریشن کے بھائو میں82.62روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔#