کوئٹہ: دو افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

پیر 27 فروری 2017 21:07

کوئٹہ: دو افراد  نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) بلوچستان کے علاقے بارکھان میں دو افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بارکھان کے علاقے بغائو میں دو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اکبر خان نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی قتل کی وجہ دیرینہ رنجش بتائی جاتی ہے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی بارکھان پولیس کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :