پنجاب فوڈ اتھارٹی کا انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے کیچن میں چھاپہ

بھاری مقدار میں غیر معیاری گوشت قبضہ میں لے کر ضائع کردیا

پیر 27 فروری 2017 20:55

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے کیچن میں چھاپہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یسین کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایک چھاپہ مار ٹیم نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں چھاپہ مار کر کچن سے بھاری مقدار میں غیر معیاری گوشت قبضہ میں لے کر ضائع کردیا ہے جبکہ گوشت فراہم کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے بتایا گیا ہے کہ انسٹیٹیوٹ میں زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی کھانے میں غیرمعیاری گوشت فراہم کیے جارہا تھا چھاپہ مار ٹیم میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل بھی شامل تھے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :