لاہورہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا

پیر 27 فروری 2017 20:52

لاہورہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے اغوا کا مقدمہ خارج ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شہزاد احمد خان نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے اغوا کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں سردار محمد نے درخواست دائر کی کہ اس نے روبینہ کے ساتھ اس کی رضامندی سے شادی کی جبکہ لڑکی کے والدین اس شادی پر رضامند نہ تھے اورانہوں نے 4جنوری2017ء کو اس کے خلاف اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا لہٰذا عدالت مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے عدالت میں لڑکی روبینہ نے پیش ہوکر بیان دیا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے جس پر عدالت نے درخواست گزار سردار محمد کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا۔(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :