رکن قومی اسمبلی غلام سرور کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

پیر 27 فروری 2017 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) اینٹی کرپشن عدالت کے جج مرید حسین نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

غلام سرور کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے جعلی ڈگری کا مقدمہ درج کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے لہٰذا ہائیکورٹ کا فصیلہ آنے تک عدالت سماعت نہ کرے جس پر اینٹی کرپشن کی عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔(ایم خالد)