شمالی کوریا کی حکومت کم جونگ نام کے قتل میں ملوث ہیں:جنوبی کوریا

پیر 27 فروری 2017 20:52

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ کم جونگ نام کے قتل کے پہچے شمالی کوریا کی حکومت کا ہاتھ ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیول کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی خفیہ ادارے نے واضح کیا ہے کہ کم کے قتل میں ملوث آٹھ میں سے چار مشتبہ افراد یانگ پانگ کی وزارت ریاستی سیکیورٹی جبکہ دو وزارت خارجہ کیلئے کام کرتے ہیں، دریں اثناء خفیہ ادارے کی جانب مزید کہا ہے کہ شمالی کوریا کسی بھی وقت جوہری تجربات کیلئے تیار ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ پیونگائی رائی میں شمالی کوریا کی جوہری تنصب پر سرنگ نمبر دو تمام موسم سرما میں تعمیر کیا جائی رہی ہے تاہم سرنگ کے استعمال کے احکامات دے رکھے ہیں۔ وقار)

متعلقہ عنوان :