حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے فوجی عدالتوں کی توسیع میں تاخیر نہ کرے،میاں کامران سیف

ْاے پی سی سے قبل ہی فوجی عدالتوں میں توسیع کیلئے اپوزیشن کی تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے ، دہشت گردوں کو نشان عبرت بنادیا جائے اس کیلئے فوجی عدالتوں کا قیام از حد ضروری ہے،جوائینٹ سیکرٹری مسلم لیگ لاہور

پیر 27 فروری 2017 20:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے فوجی عدالتوں میں توسیع کے لیے اپوزیشن کا مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی ) میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے فوجی عدالتوں کی توسیع میں تاخیر نہ کرے اور آل پارٹیز کانفرنس سے قبل ہی اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز پر عملدرآمد کرتے ہوئے فوجی عدالتوں میں توسیع کردی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں کامران سیف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کو ملی مفاد میں جہاں بھی جانا پڑا ہم جائینگے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ اے پی سی میں شرکت کرے گی ن لیگ نے فوجی عدالوں کا بل از خود ترمیم کرکے اسے متنازعہ بناد یا ہے اس میں اپوزیشن کی ترامیم و تجاویز شامل کی جانی چاہیے تھی ۔

انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں کے قلع قمع کیلئے فوجی عدالتوں نے بروقت سزائیں دی جن کی بدولت ملک میں دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی تھی لیکن جب سے فوجی عدالتیں ختم ہوئی ہیں دہشت گردوں کو جیسے چھوٹے مل گئی اور وہ ایک بار پھر دہشت گردی کی وارداتوں میں مصروف ہوگئے جس کے باعث ملک بھر میں خوف و ہراس کی فضاء قائم ہے اور ان وارداتوں میں درجنوں قیمتیں جانیں ضائع ہوگئی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ دہشت گردوں کو نشان عبرت بنادیا جائے اس کیلئے فوجی عدالتوں کا قیام از حد ضروری ہے اب ان کی مدت ختم ہونے کے بعد اس میں توسیع جلد از جلد کی جائے اور اس میں اپوزیشن سے ضرور مشاورت کی جائے اور ان کی تجاویز کو شامل کیا جائے تاکہ دہشت گردی کے خلاف موثر حکومت عملی وضع ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :