کوئٹہ،میگا کرپشن کیس،سابق مشیرخزانہ خالد لانگو کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

سابق سیکرٹری بلدیات سمیت تین ملزمان کے وارنٹ جاری ،سماعت 6،مارچ تک ملتوی

پیر 27 فروری 2017 20:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) میگا کرپشن کیس کی سماعت 6مارچ تک ملتوی سابق مشیرخزانہ خالد لانگو کی جانب سے عدالت میں میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد عدالت کے طلب کرنے پرایمبولینس میں ہسپتال سے عدالت کے احاطے میں لایا گیا آئندہ سماعت پرفردجرم عائد ہوگی سابق سیکرٹری بلدیات سمیت تین ملزمان کے وارنٹ جاری کردیئے گئے میگاکرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج عبدالمجید خان ناصر کے روبرو ہوئی دوران سماعت سابق مشیرخزانہ میرخالد لانگو کے وکیل نے خرابی صحت کی بنیاد پر عدالت حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی معززعدالت نے درخواست پر غور کرنے کی بجائے سابق مشیرخزانہ کو عدالت میں طلب کرنے کی ہدایت کی میر خالد لانگو کو ایمبولنس سے ہسپتال سے سیشن کورٹ کے احاطے میں لایا گیا جہاں پر احتساب عدالت کے نمائندے نے ان کو نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس کی نقل فراہم کی مقدمے میںسابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی انکے سہولت کار سہیل مجید شاہ کو بھی ریفرنس کی نقول فراہم کی گئی جبکہ سابق بندعنوانی کے مقدمے میں سابق سیکرٹری بلدیات فیصل جمال ،حافظ باسط اور سابق مشیرخزانہ خالد لانگو کے فرنٹ مین نوراللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی ہے میگاکرپشن کیس میں نامزد ملزمان کے خلاف آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائیگی اورعدالت کی جانب سے میگاکرپشن کیس کی سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔