کراچی، اشتعال انگیزتقاریر ،خصوصی عدالت کا مفرورملزمان کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کاحکم

پیر 27 فروری 2017 20:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) کراچی میںانسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیزتقاریرمیں سہولت کاری کے مقدمات میں مفرورملزمان فاروق ستار،خالد مقبول صدیقی اورعامرلیاقت کانام ای سی ایل میںشامل کرنے کاحکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میںانسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیزتقاریرمیں سہولت کاری فراہم کرنے کے متعلق3 مقدمات کی سماعت کے دوران بارباروارنٹ گرفتاری جاری ہونے اورملزمان متحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار،خالد مقبول صدیقی ،عامرلیاقت سمیت تمام مفرورملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرکے رپورٹ عدالت میںپیش کرنے کاحکم دیاہے ملزمان کے خلاف ضلع ملیرکے مختلف تھانوںمیں اشتعال انگیزتقاریرمیں سہولت کاری کے الزام میں تین مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :