کراچی،سہون خودکش حملے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی

پیر 27 فروری 2017 20:42

کراچی،سہون خودکش حملے کی   ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) سیہون خودکش حملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیموں نے دہشت گرد حملے سے پہلے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی جس میں خودکش دہشت گرد کے ساتھ دو مشتبہ افراد کو مزار کے احاطے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ سی سی ٹی وی میں دونوں افراد کو دھماکے سے قبل مزار کے گرد مشکوک سرگرمیاں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں افراد مبینہ طور پر خودکش بمبار کے سہولت کار ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے عینی شاہدین کی مدد سے دونوں مبینہ سہولت کاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب سندھ میں کالعدم تنظیموں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔ شکارپور اور دادو میں حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق داعش سے ہے۔ ملزموں کی گرفتاری پہلے سے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر کی گئی۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد عبدالحفیط پندرانی گروپ سے رابطے میں تھے۔ عبدالحفیظ پندرانی کالعدم تنظیموں کا مرکزی سہولت کار ہے جسے اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :