منشیات فروشی مقدمہ ،نامزد ملزم کی درخواست ضمانت منظور

پیر 27 فروری 2017 20:42

منشیات فروشی  مقدمہ ،نامزد ملزم  کی  درخواست ضمانت منظور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) منشیات فروشی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت ضلعی عدالت نے 30ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ منشیات فروشی کے مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالقادر میمن نے کی۔

(جاری ہے)

سماعت کید وران ملزم مطلوب کے وکیل کی جانب سے ملزم کی درخواست ضمانت بعد ازاں گرفتاری عدالت میں پیش کی گئی جس پر سماعت کرتے ہوئے فاضل جج نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے 30ہزار روپے کے فوری مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ ملزم مطلوب کے خلاف تھانہ رمنا پولیس نے 200گرام سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :