دہشت گردوں کی مالی ، مذہبی و سیاسی معاونت ختم کئے بغیرامن قائم نہیں ہوسکتا،شیخ رشید

پنجاب میں قانون ان دہشت گردوں کے ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے ،36سال بعد پیپلزپارٹی کا وفد لال حویلی آیا ، میں دوٹوک فوجی عدالتوں کا حامی ہوں،نواز شریف نے کئی بار اپنے نام کیساتھ میاں کا لفظ ہٹانے کا کہا ،اس کے پیچھے کیا کہانی ہے معلوم نہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 27 فروری 2017 20:29

دہشت گردوں کی مالی ، مذہبی و سیاسی معاونت ختم کئے بغیرامن قائم نہیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں کو فنانشنل ، مذہبی اور سیاسی حمایت حاصل ہے جبکہ پنجاب میں قانون ان دہشت گردوں کے ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے ،36سال بعد پیپلزپارٹی کا وفد لال حویلی آیا ، میں نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیاکہ عوامی مسلم لیگ فوجی عدالتوں کی حمایت میں ہے ،نواز شریف نے کئی بار اپنے نام کیساتھ میاں کا لفظ ہٹانے کا کہا ،اس کے پیچھے کیا کہانی ہے معلوم نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس وقت تک دہشت گردی ملک میں ختم نہیں ہوسکتی جب تک دہشت گردوں کی فنانشنل ، مذہبی و سیاسی حمایت ختم نہیں کی جاتی کیونکہ قانون تو ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے کہ پنجاب کو ہاتھ نہیں لگانا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوامی مسلم لیگ بھٹو دور سے پیپلزپارٹی کیساتھ کھڑی ہے لیکن 36سال بعد پیپلزپارٹی کا وفد لال حویلی آیا ، ہماری روایت ہے جو بھی گھر چل کر آجائے اسے انکار نہیں کرتے لیکن پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر کو دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ عوامی مسلم لیگ فوجی عدالتوں کی حامی ہے میں دو مرتبہ پہلے بھی فوجی عدالتوں کی حمایت کرچکا ہوں ، حقیقت میں یہ جماعتیں بھی اندرونی طور پر فوجی عدالتوں کی حامی ہیں لیکن باہر یہ کیمرے کیمرے کا کھیل کھیلتے ہیں ۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ پہلی مرتبہ پوری عوام نے ایما نداری سے پانامہ کیس میں شریف فیملی کے فراڈ کو تسلیم کیا ہے ، کیا ان لوگوں نے دودھ بیچ کر اتنا پیسا اکٹھا کیا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے کئی مرتبہ منع کیا کہ مجھے میاں محمد نوازشریف کی بجائے محمد نوازشریف کہا کریں ، اب میاں کے پیچھے کیا کہانی ہے کوئی پتہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :