ایڈولف ہٹلر کا فون خریدنے والے کے ڈھائی لاکھ ڈالر ڈوب گئے

پیر 27 فروری 2017 20:29

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) عالمی توجہ کا مرکز بننے والی ایک نیلامی میں ہٹلر کا ٹیلی فون خریدنے والے کیلئے بری خبر سامنے آگئی۔ ایک برطانوی ماہر نے ڈھائی لاکھ ڈالر کے قریب فروخت ہونے والے اس ٹیلی فون کو جعلی قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق ہٹلر کا فون خریدنے والے نامعلوم شخص کے دو لاکھ تینتالیس ہزار ڈالر ڈوب گئے کیونکہ بیس فروری کو لاکھوں ڈالرز میں نیلام ہونے والا ہٹلر کا ٹیلی فون جعلی نکلا۔فرینکفرٹ میوزیم کے سربراہ فرینک جینجل کہتے ہیں کہ اصل فون جرمن کمپنی نے تیار کیا تھا جبکہ حال ہی میں نیلام کئے گئے ٹیلی فون کے آلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فون برطانیہ میں کہیں تیار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :