ایران کا ساڑھے چارارب ڈالر کے بین الاقوامی بانڈز جاری کرنے کا اعلان

مجوزہ بین الاقوامی بانڈز مارچ 2018ئ تک جاری کیے جائیں گے، ایرانی وزارت پٹرولیم

پیر 27 فروری 2017 20:29

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) ایرانی حکومت نے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کیلئے چار اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کے بین الاقوامی بانڈز جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ایرانی وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ مجوزہ بین الاقوامی بانڈز مارچ 2018ئ تک جاری کیے جائیں گے جن کے ذریعے چار اعشاریہ پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ حاصل ہو گا۔واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز ناصرف نئے سال کے بجٹ کی منظوری دی بلکہ مجوزہ بین الاقوامی بانڈز کے اجرائ کا اختیار بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :