لیسکو نے اپنے کروڑوں روپے کے 17نادہندگان کی فہرست تیار کرکے نیب پنجاب کو بھجوادی

پیر 27 فروری 2017 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) لیسکو نے اپنے کروڑوں روپے کے 17نادہندگان کی ایک فہرست نادہندگان سے ریکوری کے لئے نیب پنجاب کو بھجوادی ہے اس سلسلے میں جاری کیے گئے ایک خط میں لیسکو کا کہنا تھا کہ ان17نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کئے جاچکے ہیں اس کے باوجودان نادہندگان نے بجلی کے بل جمع نہیں کروائے۔

(جاری ہے)

فہرست میںشامل17نادہندگان وہ ہیں جن کے ذمے کئی ماہ سے ایک لاکھ روپے سے زائد کا واجب الادا ہے۔ خط میں نیب پنجاب سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب ان نادہندگان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے ان سے کرروڑوں روپے کی ریکوری کرے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :