مائیکروسافٹ کے منافع میں اضافہ

پیر 27 فروری 2017 20:29

مائیکروسافٹ کے منافع میں اضافہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) امریکی سافٹ وئیر کمپنی مائیکروسافٹ کے منافع میں اضافہ ہواہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار میں کہا گیاہے کہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کے منافع میں 3.6فیصد اضافہ ہوا جبکہ ریونیومیں اضافہ کا حجم 42ارب ڈالر رہا۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مطابق لنکڈان کے انضمام کے بعد کمپنی کے منافع پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔