کراچی،گورنر سندھ سے مرکزی جمعیت اہلحدیث امیر پروفیسر ساجد میر کی ملاقات

ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال و دہشتگردی واقعات پر تشویش کا اظہار سہون خود کش حملہ ملکی سالمیت پر حملہ تھا جس نے مذہبی تقدس کو پامال اور عزت نفس کو مجروع کیا،پروفیسر ساجد میر

پیر 27 فروری 2017 20:16

کراچی،گورنر سندھ  سے مرکزی جمعیت اہلحدیث امیر پروفیسر ساجد میر کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر عمر سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر نے پیر کو گورنر ہائوس میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دہشتگردی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ انسانیت کے قاتل ہیں جو بزدلانہ کارروائیاں کرکے ہمارے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سہون خود کش حملہ ملک کی سالمیت پر حملہ تھا جس نے ہمارے مذہبی تقدس کو پامال اور عزت نفس کو مجروع کیا مذہبی رہنما دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کریں تاکہ اس ناسور کی بیخ کنی ممکن ہوسکے انہوں نے کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان تمام کشمیریوں کا نعرہ ہے اس لئے عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی کرے پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ انسانی جانیں لینے والے انسان کہلانے کے قابل نہیں دہشتگدی کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس کا مکمل خاتمہ ہو اس لئے سہون سانحہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے