ہماری حکومت کے آنے سے پہلے ملک میں 18,18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوا کرتی تھی‘ اب نہ ہونے کے برابر ہے ‘انڈسٹری میں صفر لوڈشیڈنگ ہے‘ جو علاقے بجلی کا بل باقاعدگی سے ینگے ان کو بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں ہو گا‘حو یلی بہادر شاہ منصو بے کا افتتاح وزیر اعظم نواز شریف نے 16اکتوبر 2016کو کیا تھا ‘پاور پروجیکٹ جنوری 2018میں 1230میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈ یا سے گفتگو

پیر 27 فروری 2017 20:12

ہماری حکومت کے آنے سے پہلے ملک میں 18,18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوا کرتی تھی‘ ..
فیصل آباد/ حو یلی بہادر شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ ہماری حکومت کے آنے سے پہلے ملک میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوا کرتی تھی اب نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ انڈسٹری میں صفر لوڈشیڈنگ ہے ہمار اکام فیتوں کے کاٹنے سے نہیں بلکہ ہم عمل پر یقین رکھتے ہیں جو علاقے بجلی کا بل باقاعدگی سے دیں گے ان کو بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں ہو گا حو یلی بہادر شاہ منصو بے کا افتتاح وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 16اکتوبر 2016کو کیا تھا پاور پروجیکٹ جنوری 2018میں 1230میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا منصوبے کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اس سال جون جولائی میں بیس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں ہو گی جس سے جلد ہی ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا اور 2018 توانائی کے بحران کے خاتمے کا سال ہو گا 1230میگاواٹ حویلی بہادر شاہ پاور پروجیکٹ کے جاری تعمیراتی کام کے سلسلہ میں ایک جائزہ کے دوران میڈیا سے گفتو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بلوکی بھکھی اور حویلی بہادر شاہ کے منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کی پیداوار 3600 میگاواٹ اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام منصوبے کرپشن سے پاک ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت کی ٹانگیں کھنچنا ہے جبکہ ہمارا کام عوام کی خدمت کرنا ہے ہم اسی خدمت کی وجہ سے 2018 میں عوام کی عدالت میں جائیں گے انہوں نے کہا کہ بجلی کو فراہمی کے ساتھ ساتھ اس کی پیداواری لاگت میں بھی کمی واقع ہوگی جس سے بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے گی جس سے لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقعے حاصل ہوں گے اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ پر دنیا کی جدید ترین مشینری لگائی جارہی ہے جو کم فیول میں زیادہ بجلی پیدا کرے گی انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں پہلی ٹربائن اسی سال مارچ میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گی اور اگست 2017تک یہ منصوبہ700 میگا واٹ بجلی پیدا کرنا شروع کردے گاجبکہ جنوری 2018 تک یہ منصوبہ اپنی مکمل استعداد سے بجلی کی 1230 میگا واٹ پیداوار شروع کر دے گا چین پاکستانی بھایئوں کے ساتھ مل کر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے دن رات کام کر رہا ہے امید ہے جلد ہی پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگااور پاکستان بھی ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہو جائے گا۔