اوگرا نے تیل کی قیمتوںمیں اضافے کی سمر ی وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی، فیصلہ( آج ) ہوگا

ایچ او بی سی کی قیمت میں 2.18 ، پٹرول 2.96 اور مٹی کے تیل کی قیمت میں.55 17 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش

پیر 27 فروری 2017 20:12

اوگرا   نے تیل کی قیمتوںمیں اضافے کی سمر ی وزارت پٹرولیم کو ارسال کر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمر ی وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی۔سمر ی میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 18 پیسے، پٹرول کی قیمت میں 2 روپی96 پیسی اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزارت پٹرولیم وزارت خزانہ سیمشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ (آج)منگل کو کریگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمر ی وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی۔ذرائع کے مطابق سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 80.48روپے سے بڑھا کر 82.66روپے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت فی لیٹر 71.29پیسے سے بڑھا کر 74.25روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت 43.25روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 60.80فی لیٹر کرنے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے ایل ڈی او کی قیمت میں10 روپے 94 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش ہے،ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم حتمی فیصلہ (آج)منگل کو وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریگی، نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم مارچ سے ہو گا۔(رڈ)