خیبرپختونخواہ میں نمازکےوقت وضوکیلئے بھی پانی نہیں ملتا،ریحام خان

خیبرپختونخواہ میں پینےکاہی نہیں عام استعمال کیلئےبھی پانی بڑامسئلہ ہے،یہ کیسی تبدیلی ہےکہ عوام کابنیادی مسئلہ حل نہ کرسکے۔اینکرپرسن اورسینئرصحافی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 فروری 2017 18:36

خیبرپختونخواہ میں نمازکےوقت وضوکیلئے بھی پانی نہیں ملتا،ریحام خان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری2017) : اینکرپرسن اورسینئرصحافی ریحام خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخواہ میں پینے کاہی نہیں عام استعمال کیلئے پانی بڑامسئلہ ہے،نمازکے وقت وضوکیلئے بھی پانی نہیں ملتا،یہ کیسی تبدیلی ہے کہ عوام کابنیادی مسئلہ حل نہ کرسکے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے خیبرپختونخواہ کی حکومت بھی تنقید کانشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں سے تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی جماعت کی حکومت سے مطمئن نہیں ہوں۔ خیبرپختونخواہ میں پانی بڑامسئلہ ہے۔پانی کامسئلہ صرف پینے کاپانی نہیں بلکہ استعمال کرنے کاپانی بھی نہیں ملتا۔پاکستان ایک اسلامی ملک ہے لیکن اگرہم ڈیرہ اسماعیل خان میں چلے جائیں اور نمازکاوقت ہے توآپ کووضوکیلئے بھی پانی نہیں ملے گا۔ریحام خان نے کہا کہ یہ کیسی تبدیلی ہے کہ پانی کامسئلہ ہی حل نہیں کرسکے۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے بڑے بڑے دعوے کرنیوالی پارٹی یاکسی بھی جماعت کی پہلی ترجیح عوام کے بنیادی مسائل کوحل کرناہوتاہے۔لیکن ایسا نہیں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :