سیکیورٹی خدشات: چینی قونصل خانے کے اطراف کی تمام رہائشی اور کمرشل عمارتیں خالی کرانے کا حکم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 فروری 2017 18:29

سیکیورٹی خدشات: چینی قونصل خانے کے اطراف کی تمام رہائشی اور کمرشل عمارتیں ..
سیکیورٹی خدشات: چینی قونصل خانے کے اطراف کی تمام رہائشی اور کمرشل عمارتیں خالی کرانے کا حکم لاہور(ا±ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری۔2017ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چینی قونصل خانے کے اطراف کی تمام رہائشی اور کمرشل عمارتیں خالی کرانے کا حکم دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر نے نہ صرف قومی اداروں، سیکیورٹی فورسز، عوام اور مقدس مقامات کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے بلکہ پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کو بھی دہشت گردی کے شدید خطرات لاحق ہیں۔

پنجاب میں لاہور دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشنز کا دائرہ کارمزید وسیع کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے جب کہ حساس وتفریحی مقامات اورغیرملکی قونصل خانوں کی سیکورٹی بھی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہورمیں واقع چینی قونصل خانے کے اطراف میں کمرشل استعمال ہونے والی تمام رہائشی عمارتوں کو خالی کرانے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور باقاعدہ طور پر پولیس اور ایل ڈی اے کو کارروائی کا حکم بھی دے دیا گیا ہے جب کہ محکمہ داخلہ نے خفیہ اداروں کی مصدقہ رپورٹ پر غیر ملکی قونصلیٹ کے اطراف کے علاقوں کی سرچنگ کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔