راولپنڈی میں پولیو مہم 6مارچ سے 10 مارچ تک جاری رہے گی

پیر 27 فروری 2017 20:04

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیئے ضلع راولپنڈی میں پولیو مہم 6مارچ سے 10 مارچ تک جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی سربراہی میں محکمہ صحت نے پولیو مہم کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر فیاض احمد بٹ نے بتایا کہ راولپنڈی ضلع میں پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 8 لاکھ 29 ہزار 890 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالجبار نے پولیو مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں موبائل پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو پولیو مہم کے دوران والدین کے ہمراہ سفر کرنے والے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ ٹیمیں ہوائی اڈے‘ ریلوے سٹیشن‘ بس سٹاپ اور اسی طرح کے دیگر مقامات پر کیمپ لگائیں گی۔

پولیو مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 448 ایریا انچارج فرائض انجام دیں گے جبکہ 209 یونین کونسلوں میں میڈیکل آفیسر مختلف یونین کونسلز میں مختلف پولیو ٹیموں کی نگرانی کریں گے۔انہو ںنے بتایا کہ ہسپتالوں‘ دیہی مراکز صحت اور ڈسپنسریز میں 287 پولیو ٹیمیں بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں گی ۔چوہدری محمد حسین نے بتایا کہ پولیو مہم کے لیئے محکمہ تعلیم , محکمہ سماجی بہبود, بہبود آبادی, سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے تعاون سے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ضلع راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :