نیشنل یوتھ آف پاکستان کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ

پیر 27 فروری 2017 19:52

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) نیشنل یوتھ آف پاکستان کی جانب سے امریکہ کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین پلے کارڈزاورڈاکٹر عافیہ کی تصاویر اٹھائے رہائی کے لئے نعرے بازی کررہے تھے اس موقع پر مظاہرین عامر راجپوت‘حارث قائم خانی اوردیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کی جیل میں قید کئی سال گزر چکے ہیں انہیں بے بنیاد الزام عائد کرکے نہ کردہ گناہوں کی سزادی جارہی ہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سفارتی سطح پر تعلقات کو استعما ل کیاجائے۔