عوامی نیشنل پارٹی ضلع حیدرآباد کا احتجاجی دھرنا و مظاہرہ

پیر 27 فروری 2017 19:52

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی ’’اے این پی‘‘ نے انسدادِ ناجائز تجاوزات کے عملہ کے خلاف بدین بس اسٹاپ حیدررآباد پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیکر سڑک بلاک کردی ا س موقع پر اے این پی رہنماسید شاہد علی ‘جاوید خان ‘طاہر خٹک اور دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور انسداد تجاوزات بلدیہ عملے کی جانب سے کئی سال سے یہاں روزگار کرنے والے غریب لوگ کونام نہاد تجاوزات کے خلاف کارروائی میں بے روزگارکردیاہے یہ تجاوزات کے نام پر ہمارے غریب لوگوں کو بے روزگار کرنے کی سازش ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ‘انہوںنے کہاکہ قابضین کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ اور قانونی کاغذات کے حامل افراد کی جگہوں کو مسمار کیاجارہاہے ‘حیدرآبادمیں اے این پی کے دفتر جوکہ مکمل طورپر سرکاری کاغذات کے مطابق ہے اسے بھی گرانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوںنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ حکام کو پابند کیاجائے کہ و ہ قانونی عمارتوںودکانوں کو مسمار کرنے سے بعض رہیں بصورت دیگر اے این پی کی جانب سے پرامن احتجاج کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :