چوہدری حسان ریاض کی شہبازشریف اور حمزہ شریف سے ملاقات

پیر 27 فروری 2017 19:32

چوہدری حسان ریاض کی شہبازشریف اور حمزہ شریف سے ملاقات
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری صحت چوہدری حسان ریاض نے وزیراعلی پنجاب میاںشہبازشریف اور حمزہ شریف سے تفصیلی ملاقات کی اورانہیںنارنگ منڈی کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا ۔ملاقات میںمزیدسات ایل ٹی سی بسوں کی منظوری نارنگ منڈی سٹیڈیم کی تعمیر اوررورل ہیلتھ سنٹرکی اپ گریڈیشن جیسے اہم مسائل پر بات چیت ہوئی اوران گھمبیر مسائل کو جلدحل کروانے کی استدعا کی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب نے فوری طورپر ایل ٹی سی حکام سے بسیںچلانے کیلئے رپورٹ طلب کرلی ہے اوراس ضمن میںسروے بھی مکمل کرلیاگیاہے جلد عوام کوخوشخبری سنادی جائے گی ۔انہوںنے محلہ محمدپور ہ میںمحمداکرم منہاس، صدرسبزی منڈی میاںمحمدامجد اورچیئرمین سبزی منڈی میاںمحمدجاویدبٹ کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت مقررہونے کی مبارکبادکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نارنگ منڈی سٹیڈیم کی جگہ کیخلاف بعض افرادنے حکم امتناعی حاصل کررکھاہے لیکن اس کے باوجود عوام کی درینہ خواہش اور عوامی طاقت کے بل بوتے پر سٹیڈیم کی تعمیرکا آغاز چندروز تک کردیاجائے گا تاکہ نوجوان نسل کھیل کے میدان میںاپنے جوہر دکھاسکے اور ملک وقوم کانام روشن کریں ۔

متعلقہ عنوان :