Live Updates

تھر کے آراوپلانٹس نے تو پانی نہیں دیالیکن حکومت نے پیسوں پر ضرور پانی پھیردیا ہے ، حلیم عادل شیخ

انسانی خدمت کے نام پر انسانوں کی تذلیل کی جارہی ہے حکمران عوام کے پیسے پر عیاشیاں کررہے ہیں ،رہنما پاکستان تحریک انصاف

پیر 27 فروری 2017 19:24

تھر کے آراوپلانٹس نے تو پانی نہیں دیالیکن حکومت نے پیسوں پر ضرور پانی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ ہر بات میں مذاق ہی کرتی جارہی ہے حکمرانوں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کرعوام کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا ہے تھر میں میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے لگائے گئے آراوپلانٹس ناکارہ ہوچکے ہیں آراوپلانٹس کا ٹھیکہ ایک ہی کمپنی کو دینا سندھ حکومت کی انسانی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے اب ٹھیکیدار کہیں ظاہر ہی نہیں ہے پروجیکٹ شروع تو کردیے جاتے ہیں لیکن انہیں بعد میں دیکھا نہیں جاتا تھر کے اندر جہاں بچے بھوک سے مررہے ہیں تو دوسری جانب مور اور جانور بھی مررہے ہیں بھوک بدحالی ایک مرتبہ پھر تھر کے لوگوں کا مقدر حکومتی غفلت کی وجہ سے بنتی جارہی ہے آراوپلانٹس ناکارہ ہوچکے ہیں اور ان پر نان ٹیکنیکل عملے کی بھرتی کی وجہ سے کئی گائوں میں غیرمعیاری پانی فراہم کیاجارہا ہے لوگ وہی کھارا پانی پینے پر مجبور ہیں حکومت نے عوامی پیسے سے اربوں روپے ضایع کیے ہیں اور اس میں بھی بہت کرپشن کی گئی ہے اسی پیسے سے حکمران عیاشیاں کرنے میں مصروف ہیں ، سندھ حکومت ایک بھی ایسا کام بتا دے جس کی مثال دی جائے سوائے نعروں اور بیانات کے پیپلزپارٹی سے سندھ کو کچھ نہیں مل سکا ، حکومت ایک پروجیکٹ پر اربوں لگا کر حصہ پتی نکالنے کے بعد سوجاتی ہے جس کے بعد ان کے من پسند ٹھیکیدار اپنا اپنا حصہ لیکر غائب ہوجاتے ہیں کسی قسم کی بھی انکوائری یا دیکھ بحال نہیں کی جاتی سندھ حکومت مسلسل عوام ی پیسے پر چونہ لگارہی ہے سندھ کے لوگوں کو اب پیپلزپارٹی کا اصلی روپ دیکھنا چاہے کس طرح سے سندھ کے لوگوں کو بھوک پیاس سے مارا جارہا ہے سندھ حکومت سندھ کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی حکومت صرف وہی زیادہ توجہ دیتی ہے جہاں پر سے انہیں اور ان کے ٹھکیداروں کو پیسے ملنے چاہے تھر میں بچے مرنے اور پانی کی قلت کا کسی کو بھی احساس نہیں ہے تھر کا مسئلہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں وزیراعظم کے بھی اعلان کردہ رقم ابھی تک متاثرین کو نہیں مل سکی ، پاکستان تحریک انصاف اسی کرپشن اور کرپٹ نظام کے خلاف میدان میں ہے کرپشن کی وجہ سے سارے ادارے تباہ ہوچکے ہیں کیوں کہ ان افسران کو پتہ ہے کہ پورا سسٹم کرپٹ ہے ان کے خلاف کاروائی کرنے والا کوئی نہیں ہے لیکن تحریک انصاف اس نظام کو تبدیل کرنے کی جنگ لڑتی رہے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات