ای سی او سمٹ سیکیورٹی کے حوالے سے وزیر داخلہ کی زیر صدارت راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس ،سیکیورٹی پلان کی منظوری

�روری سہ پہر سے یکم مارچ رات تک کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک عام ٹریفک کے لئے بند رہے گی

پیر 27 فروری 2017 19:24

ای سی او سمٹ سیکیورٹی کے حوالے سے وزیر داخلہ کی زیر صدارت راولپنڈی اور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) ای سی او سمٹ سیکیورٹی کے حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرِ صدارت راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں ای سی او سمٹ کے لئے سیکیورٹی پلان کی منظوری دیدی گئی۔ 28فروری سہ پہر سے یکم مارچ رات تک کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک عام ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔

پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق اقدامات سیکیورٹی کی ضروریات کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو تکلیف سے بچانے کی غرض سے کیے جا رہے ہیں۔ دورانِ سمٹ پاکستان آنے والے سربراہانِ مملکت، سربراہانِ حکومت اور غیر ملکی وفود کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

دورانِ سمٹ 28فروری سہ پہر سے یکم مارچ رات تک کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک عام ٹریفک کے لئے بند رہے گیمری کشمیر سے آنے والی ٹریفک کنونشن سنٹر سے فیض آباد کے ذریعے کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ تک رسائی حاصل کرے گی۔

اسی طرح گولڑہ سے آنے والی ٹریفک کو زیرو پوائنٹ سے فیض آباد کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ ای سی او اجلاس کی اہمیت کے پیش نظر وزارتِ داخلہ کا جڑواں شہروں کے رہائشیوں سے تعاون کرنے کی اپیل۔اجلاس میں وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ وی آئی پی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور ٹریفک کو متبادل راستوں سے رواں رکھنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔اسی سی او سمٹ کی سیکیورٹی محض انتظامی معاملہ ہی نہیں بلکہ پاکستان کے امیج کا سوال ہے۔

متعلقہ عنوان :