علم پر مبنی بینک قائم کر کے چینی تجربے سے آگاہ کیا جائے گا،ترقی پزیر ممالک کو بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے لیے ہر سال دس کھرب امریکی ڈالر کی رقم کی ضرورت ہے جبکہ صنعتی ڈھانچے کی اپ گریڈنگ اور نئی توانائی کے استعمال کے لیے مدد بھی لازمی ہوتی ہے۔یہ نئے ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کا اہم مشن ہے

برکس ممالک کے نئے ترقیاتی بینک کے ناِئب سربراہ جو شیان کا ٹیکنالوجی اور فنانس کے عالمی سمٹ سے خطاب

پیر 27 فروری 2017 19:18

شیا من(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) برکس ممالک کے نئے ترقیاتی بینک کے ناِئب سربراہ جو شیان نے کہا ہے کہ ہم علم پر مبنی بینک بنائیں گے اور کامیاب تجربے سے آگاہ کریں گے تاکہ زیادہ پروگرام کو سرمائے کی حمایت اور علم کا حصہ مل سکے۔چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق برکس ممالک کے نئے ترقیاتی بینک کے ناِئب سربراہ جو شیان نے حال ہی میں شیا من میں منعقدہ دو ہزار سترہ پہلے ٹیکنالوجی اور فنانس کے عالمی سمٹ سے خطاب کیا۔

انہوں نے خطاب میں کہا کہ ہم علم پر مبنی بینک بنائیں گے اور کامیاب تجربے سے آگاہ کریں گے تاکہ زیادہ پروگرام کو سرمائے کی حمایت اور علم کا حصہ مل سکے۔ جو شیان نے کہا کہ ا ب عالمی معیشت کی کل مالیت کا پینتیس فیصد سے زائد حصہ ترقی پذیر معیشت پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

ترقی پذیر معیشت عالمی معیشت کی ترقی کے لیے اہم خدمات سرانجام دیتی ہیں۔تاہم روایتی بین الاقوامی فنانس کے فریم ورک کے تحت ترقی پذیر معیشتوں کے پاس معاشرے کئی شعبو ں پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت نہیں ہوتی ہے۔

ترقی پزیر ممالک کو بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے لیے ہر سال دس کھرب امریکی ڈالر کی رقم کی ضرورت ہے جبکہ صنعتی ڈھانچے کی اپ گریڈنگ اور نئی توانائی کے استعمال کے لیے مدد بھی لازمی ہوتی ہے۔یہ نئے ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کا اہم مشن ہے۔ جو شیان نے مزید کہا کہ پچھلے برس ہم نے ایک ارب پچاس کروڑ امریکی ڈالرز کے قرض کی منظوری دی ،جو کہ برکس ممالک کے صاف توانائی اور بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں لگایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے شعبے میں چین کے پاس زیادہ ٹیکنالوجی اور تخلیقی تجربے ہیں،ان تجربات کے باہمی تعاون،منتقلی اور شئیر کے ذریعے زیادہ ترقی پزیر ممالک فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ دوسرے علاقوں میں صنعتی ڈھانچے کی اپ گریڈنگ اور کم کاربن منتقلی کو مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :