شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری:حکومت کاپی ایس ایل کافائنل لاہورمیں کروانے کااعلان

پی ایس ایل کے فائنل میچ کی افتتاحی تقریب شام 4بجے شروع ہوگی،میچ کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔وزیرقانون راناثناءاللہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 فروری 2017 17:42

شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری:حکومت کاپی ایس ایل کافائنل لاہورمیں ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری2017) : حکومت نے پی ایس ایل کافائنل لاہورمیں کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے پی ایس ایل ٹوکافائنل لاہورمیں کروانے کافیصلہ کیا۔ جس کاباقاعدہ اعلان کردیاگیاہے۔ وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے لاہورمیں پی ایس ایل فائنل کامیچ کروانے سے متعلق کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

جس کے تحت اسٹیڈیم کے اطراف اور اندرفول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ابھی فیصلہ نہیں ہواتھا لیکن قانون نافذکرنیوالے اداروں نے کام شروع کردیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ لاہورمیں پی ایس ایل کافائنل کروانے کیلئے اجازت وزیراعلیٰ پنجاب نے دی ہے۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم نوازشریف اورسکیورٹی ایجنسیزاور قانون نافذکرنیوالے اداروں سے بھی مشاورت کی ہے۔کابینہ کمیٹی نے اجلاس میں تمام امورپرغورکرکے لاہورمیں پی ایس ایل کافائنل کروانے کافیصلہ کیاہے۔ پی ایس ایل کے فائنل میچ کی افتتاحی تقریب 5مارچ کوشام 4بجے شروع ہوگی۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل میچ کے کھلاڑیوں کوصدرمملکت اور وزیراعظم کی طرح سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :